Tuesday, 18 June 2024

HAUNTED PLACES IN LAHORE - PARAGON CITY A HAUNTED SOCIETY ON BARKI ROAD LAHORE

 


HAUNTED PLACES IN LAHORE - PARAGON CITY A HAUNTED SOCIETY ON BARKI ROAD LAHORE




Paragon City A Haunted Society Of Lahore

Paragon City is located on Barki Road in Lahore. Grove Block in Paragon City has 2 sections one is residential and other is commercial. Residential is fine, but there is fraud in commercial. Society occupied this part and sold it to people. Those who took it were trapped. Dagran village has a dispute over it. There is also its cemetery. The villagers say that the cemetery will remain ours and we want roads for it and ask for the price of the rest of the land, but the society does not give it. Maybe they don't have the budget. Two or three years ago, in 2022, the society members planned to demolish the cemetery and sell it as well. The villagers have left spies there. They immediately informed the village. They came with arms and started firing. From here the guards of the society used to fire from in the air and from there the villagers. It was happened at night on Gate No 1. The police were staying in front of Gate No. 1.

The forest has grown in this area and there are many large porcupines camping there. It is more dangerous than a tiger. They kill the tiger. Its thorns are very poisonous. Paragon City is built by destroying graveyards and forests. There used to be forests and cemeteries of the villagers which were sold by them to the owners. When houses and plazas were built upon them, problems created in their houses. The camp of djinns and demons occupied there houses. Many people have sold their homes for this reason as well. Hardly 7-8 years they stay.

There is also a revelation about this which was done by our homemaid. After our shifting, they informed that Paragon City is also haunted. A 6-year-old boy from the house of a resident of the society reported that he saw with his own eyes a black shadow that flew through the main wooden gate and disappeared into the lounge. Then he said that a shadow was walking in the drawing room.

A particular house in Imperial Garden Block has been sold 3 times in 6 years. Owners used to buy and rent. Tenants run away. Even 3 owners could not live. Some people have cleared their houses with Islamic people, but there are some houses that were not in their hands. They do not proceed up and run away. Some people tried with them but they were not able to do it either. They say that very heavy paranormal evidence is present in your house which is not in ours. Owners of these houses are very disappointed.

 

You should also know that if you buy a plot and build a new house and start living there. As soon as when shifting, problems start as you came, so there can be two reasons that someone is jealous of you. He has made an occult on you that you cannot live there or the other reason is that the jinn or demons had already set up their camp in this empty plot. You bought the same land and built a house and started living there. Then they started bothering you. This means that the plot is haunted. When a house was built there, the existence of these evils and demons settled inside the said house. In this way, newly build house also became haunted.

Paragon Society on Barki Road in Lahore is actually haunted.

The result of these types of cases is that such demons attack the newborn babies in this house. Kids get sick and they kill them or take shelter in these bodies. In this way the child also becomes demonized and fails in every field throughout his life. Sometimes the child becomes a mental patient or paranormal affected patient. After suffering from depression they reached at the point of suicide. Sometimes in such cases there is no action of a human being, but the jinn or demon that has entered his body has a specific purpose that they wants to vacate the house. That is why they are disturbing the child and the family by automatically without following the magic books or operations.



اردو میں تفصیلاً

پیراگون سٹی ایک آسیبی سوسائٹی


پیراگون سٹی لاھور میں برکی روڈ پہ واقع ہے۔ پیراگون سٹی میں گروو بلاک کے 2 حصے ہیں ایک رہائشی ہے دوسرا کمرشل۔ رہائشی تو ٹھیک ہے کمرشل میں فراڈ ہے۔


سوسائٹی والوں نے اس حصے پہ قبضہ کرکے لوگوں کو بیچ دی۔ جس جس نے لی وہ پھنس گۓ۔ اس پہ ڈاگراں گاؤں کا جھگڑا ہے۔


وہاں انکا قبرستان بھی ہے۔ گاؤں والے کہتے ہیں قبرستان ہمارا ہی رہے گا اور ایک سڑک ہمیں دو بنا کے وہاں کے لیے جو بن چکی ہے۔


اور باقی زمین کی وہ قیمت مانگتے ہیں، سوسائٹی والے دیتے نہیں ہیں۔ شاید ان کے پاس بجٹ ہی نہیں ہے۔


دو تین سال پہلے 2022ء میں سوسائٹی والوں نے پلاننگ کی کہ قبرستان مسمار کرکے اسے بھی بیچ دیتے ہیں۔ گاؤں والوں نے وہاں جاسوس چھوڑ رکھے ہیں۔ انہوں نے فوراً اطلاع کردی گاؤں میں۔


وہ لوگ کلاشنکوفیں لے کے آگۓ اور ہوائ فائرنگ شروع کردی۔ یہاں سے سوسائٹی کے گارڈ ہوائ فائر کرتے تھے وہاں سے گاؤں والے۔ یہ رات کو ہوا تھا۔ گیٹ نمبر 1 ایک سامنے پولیس ہی پولیس کھڑی تھی۔


ڈاگراں گاؤں والے یہاں کسی کو بھی تدفین کی اجازت نہیں دیتے۔ پیراگون کے صرف ایک رہائشی کو بڑی مشکل سےحالات کے تحت اجازت دی تھی۔ البتہ پھلرواں گاؤں والوں نے اجازت دے دی تھی۔ سوسائٹی کا اپنا قبرستان صرف ایک ہی ہے جو امپیریل گاڑڈن آر بلاک میں ہے۔


اسی علاقے میں بہت پرانے پہلے سے ہی جنگل کے اثرات آج بھی موجود ہیں۔ یہ جنگل مربعوں پہ پھیلا ہوا تھا۔ اس جنگل میں بڑی بڑی سیہوں نے ڈیرے ڈالے ہوۓ ہیں۔ یہ شیر سے بھی زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔ شیر کو مار دیتی ہیں۔ اس کے کانٹے بہت زہریلے ہوتے ہیں۔ اس پہ شیر بھی ہاتھ نہیں ڈالتا۔




سیہوں کے بل


۔


پیراگون کے جنگل سے سیہ کے کانٹے برآمد
کہا جاتا ہے کہ سیہ کے کانٹے اگر گھر میں رکھ دیے جائیں تو وہ گھر مکمل تباہ ہوجاتا ہے



سن 2021ء میں سوسائٹی میں باہر سے آوارہ کتے 15۔20 کی تعداد میں گھس آئے تھے۔ وہ سیہ پہ بھونکتے تھے۔ سیہ ان کو کانٹے دکھاتی تھی۔ ایک سیہ تو امپیریل بولیوارڈ پہ مری پڑی تھی۔ شاید کسی گاڑی کے نیچے آگئی ہوگی۔ آوارہ کتے سیہوں کو دیکھ کے بھاگ گئے۔ تب سے آج 2024ء تک کوئی بھی آوارہ کتا سوسائٹی میں نظر نہیں آیا۔ رہائشی سوسائٹی والوں کو آوارہ کتوں کی موجودگی کی شکایت لگاتے تھے مگر وہ سنتے نہیں تھے۔ بچے گھروں سے خوفزدہ ہوکے نکلتے تھے۔


یہ جنگل ڈراؤنا بہت ہے جس کے اندر دن میں بھی کسی کی بھی جانے کی ہمت نہیں ہوتی۔ یہاں دن میں بھی کیڑے مکوڑوں کے بولنے کی آوازیں آتی رہتی ہیں۔ یہاں اتنے گھنے جنگلات تھے کہ دن میں بھی سورج کی روشنی زمین تک نہیں پہنچتی۔ اس جنگل کے اثرات جامع مسجد غفور کے سامنے آج بھی موجود ہیں۔ یہاں ابھی بھی وہی حالات ہیں کہ دن میں بھی سورج کی روشنی زمین تک نہیں پہنچتی۔





پیراگون سٹی بنائ گئ ہے قبرستان اور جنگل مسمار کرکے۔ یہاں پہلے جنگل اور قبرستان ہوتے تھے جو گاؤں والوں نے مالکان کو بیچ دیے۔ جب ان پہ گھر اور پلازے بن گۓ تو مشکلات آگئیں گھروں میں۔ وہاں جنات و بدروحوں کا ڈیرہ ڈل گیا۔ بہت لوگوں نے اس وجہ سے بھی گھر بیچ دیے۔ مشکل سے 7۔8 سال رہ پاۓ ہیں۔


پیراگون سٹی واقع ہے برکی روڈ لاہور میں۔ اس کے بارے میں بھی ایک انکشاف ہوا ہے جو ہماری صفائی والی نے کیا تھا۔ ہمارے شفٹ ہونے کے بعد کہ یہ پیراگون سٹی بھی آسیب زدہ ہے۔ پیراگون سٹی بنائی گئی ہے قبرستان اور جنگل مسمار کرکے۔ سوسائٹی کے رہائشی کے گھر سے ایک 6 سالہ بچے نے رپورٹ دی کہ اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا کہ ایک کالے رنگ کا سایہ لکڑی کے مین گیٹ سے ہوا میں اڑتا ہوا داخل ہوا اور لاؤنج میں جا کے غائب ہوگیا۔ پھر اس نے بتایا کہ ڈرائینگ روم میں ایک سایہ ٹہل رہا ہے چہل قدمی کررہا ہے۔


امپیریل گارڈن بلاک کا ایک خاص گھر تو 6 سال میں ہی 3 دفعہ بک چکا۔ مالکان خرید کے کرائے پہ دیتے تھے۔ کرائے دار بھاگ جاتے تھے۔ 3 مالکان سے بھی رہتے نہیں بنا۔ کچھ لوگ تو مولوی نما عاملوں سے اپنے گھر کلئیر کروا چکے ہیں لیکن بعض گھر ایسے ہیں جو مولویوں کے بس میں نہیں تھے۔ مولوی ہاتھ نہیں ڈال رہے بھاگ جاتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے عامل حضرات سے کوشش کی لیکن ان کے بھی بس میں نہیں تھا۔ وہ  بتاتے ہیں کہ بہت بھاری طاقت آپ کے گھر میں موجود جو ہمارے بس میں نہیں ہے۔ وہ لوگ بہت پریشان ہیں اور پھنسے ہوئے ہیں۔


یہاں امپیریل گارڈن بلاک کی گلی نمبر 5 سب سے زیادہ HAUNTED ہے۔ یہ گلی سب سے زیادہ ڈراؤنی مانی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایس بلاک کا ایک پارک بھی کافی حد تک متاثر ہے۔ اس سوسائٹی کی گلیوں کے راستے بھی بہت مشکل ہیں۔















ایس بلاک کا پارک


پیراگون پاکستان کی واحد پرائیویٹ سوسائٹی ہے جہاں جنگل کا بچا کھچہ ذخیرہ موجود ہے۔ اس کا بھی کچھ معلوم نہیں کب مسمار کردیا جائے۔ ویسے تو لاہور کی ڈی ایچ اے بھی کھیتوں، جنگلات اور قبرستانوں کو مسمار کرکے بنائی گئی ہے۔ لاہور کے  ڈی ایچ اے کے بھی کافی رہائشی علاقے و گھر آسیبی ہیں۔ پیراگون میں موجود جنگل کا یہ ذخیرہ بھی کافی بڑا تھا جسے سوسائٹی والوں نے 2020ء کے آس پاس کاٹ کے چھوٹا کردیا تھا۔ اب وہاں پھر سے درخت اُگ گئے ہیں۔ عدالت نے درخت کاٹنے پہ پابندی لگا دی ہے۔ جو بھی درخت کاٹے کا اس کو جیل ہوسکتی ہے۔ سوسائٹی والے تھوڑے تھوڑے دنوں بعد اس جنگل میں مزدور درخت کاٹنے کے لیے بھیجتے رہتے ہیں۔


آپ یہ بھی جان لیں کہ اگر آپ پلاٹ خرید کر نیا گھر تعمیر کرتے ہیں اور وہاں جا کر رہنا شروع کردیتے ہیں۔ وہاں شفٹ ہوتے ہی آپ پہ مشکلات اور پریشانیاں آنے لگتی ہیں تو اس میں دو وجوہات ہوسکتی ہیں کہ کوئی آپ سے حسد رکھتا ہے۔ اس نے تعویزات کردیے ہیں آپ پہ کہ آپ وہاں رہ ہی نہ سکیں یا دوسری وجہ یہ بنتی ہے کہ اس خالی پلاٹ میں جنات یا بدروحوں نے پہلے سے ہی اپنا ڈیرہ جمایا ہوا تھا۔ آپ نے اسی زمین کو خرید کر گھر بنایا اور رہنے لگے۔ پھر انہوں نے آپ کو پریشان کرنا شروع کردیا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ خالی پلاٹ تک آسیب زدہ ہے۔ جب وہاں مکان بن گیا تو ان جنات و بدروحوں کا وجود اس مکان کے اندر بس گیا۔ اس طرح سے نیا کا نیا گھر بھی آسیب زدہ بن گیا۔

لاہور میں واقع برکی روڈ پہ پیراگون سوسائیٹی بھی دراصل آسیب زدہ ہی ہے۔ وہاں آس پاس کے کچھ عامل حضرات نے اس کا توڑ کرنے کی کوشش کی تھی تو جس کے بس میں تھا اس نے کچھ گھروں کو کلئیر بھی کیا ہے۔ لیکن بعض گھروں کو وہ کلئیر نہیں کرسکے کہ ان کے بس میں نہیں تھا۔ یہ بات بھی ہمیں ہماری صفائی والی نے بتائی تھی۔ بعض اوقات ایسے آسیبوں کو نکالنا بھی آسان نہیں ہوتا۔ عامل کہہ دیتا ہے کہ یہ ہمارے بس میں نہیں ہے۔ ہماری صفائی والی اپنے کسی جاننے والے ایک عامل کو ہمارے یہاں لائی تھی۔ اس نے اپنے مؤکلوں سے معلوم کروایا تو پتہ چلا کہ بہت بھاری طاقت آپ کے گھر میں موجود ہے جو میرے بس میں نہیں۔

ایسے کیسز کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایسے آسیب اس گھر میں پیدا ہونے والے نوملود بچوں پہ حملہ آور ہوتے ہیں۔ انہیں بیمار کرکے مار ڈالتے ہیں یا پھر ان جسموں میں پناہ لے لیتے ہیں۔ اس طرح سے بچہ بھی آسیب زدہ بن جاتا ہے اور ساری عمر زندگی بھر ناکام رہتا ہے ہر فیلڈ میں۔ بعض دفعہ بچہ ڈپریشن کا شکار ہوکر ذہنی مریض سا بن جاتا ہے اور نوبت خودکشی تک پہنچ جاتی ہے۔


بعض دفعہ ایسے کیسز میں کسی انسان کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، بلکہ جو جن یا بدروح اس کے جسم میں داخل ہوئی ہے اس کا ایک خاص مقصد بھی ہے کہ وہ اس گھر کو خالی کروانا چاہتی ہے۔ اسی لیے ازخود ہی جادو کی کتابوں یا عملیات پہ عمل کرکے اس بچے اور گھر والوں کو پریشان کررہی ہے۔

یہ معلومات ہمیں آس پاس کے مختلف گاؤں والوں سے ملیں۔


مالک: کاشف فاروق۔ 




PARAGON CITY BARKI ROAD LAHORE
A HAUNTED SOCIETY

VIDEO





paragon city barki road lahore - a haunted society with haunted forest and graveyards - 19-11-2024 - PART 2


paragon city barki road lahore - a haunted society with haunted forest and graveyards - 23-11-2024 - PART 3



paragon city barki road lahore - a haunted society with haunted forest and graveyards - 26-11-2024 - PART 4

~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~

~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~


PARAGON CITY BARKI ROAD LAHORE
A HAUNTED SOCIETY

IMAGES














dagran village haunted forest and old graveyard





















































No comments:

Post a Comment